: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،24نومبر(ایجنسی) نقد بندی سے ہو رہی پریشانیوں کے درمیان حکومت نے ایک بار پھر راحت دی ہے، حکومت نے اب 2 دسمبر تک ٹول ٹیکس فری کر دیا ہے یعنی آپ کو 2 دسمبر تک کوئی ٹول ٹیکس نہیں دینا پڑے گا.
نقدبندی سے پریشان عوام کو حکومت کی جانب سے بڑی راحت ملی ہے. وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اعلان کیا کہ اب 2 دسمبر تک نیشنل ہائی وے پر ٹول پر کوئی فیس
نہیں لگیں گے. پہلے اس تاریخ 24 نومبر تک ہی تھی. اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی وزارت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 500 کے پرانے نوٹ 15 دسمبر تک ٹول پر توثیق ہوں گے.
8 نومبر کو وزیر اعظم نے 500 اور 1000 کے نوٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا. تاہم، اس دوران انہوں نے ہاسپٹل، ریلوے، ایئر پورٹ، سرکاری دکانیں سمیت 10 مقامات پر 72 گھنٹے کی چھوٹ دی تھی، جسے بعد میں بڑھا کر 24 نومبر کر دیا گیا تھا. یہ چھوٹ 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے.